ملک نے ایک ویڈیو پوسٹ کیااس میں پرزور انداز میں کہاکہ پہلوانوں کا احتجاج کانگریس سے متاثر نہیں ہیں مگر اس کے لئے بی جے پی لیڈران بابیتا اور تیرتھ رانا ہی تھے جنھوں نے جنتر منتر پردھرنا منعقد کرنے کے لئے پولیس اجازت حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔
نئی دہلی۔لفظی جنگ میں ساکشی ملک نے سابق پہلوان اور بی جے پی لیڈر بابیتا پھوگاٹ نے پر ڈبلیو ایف ائی کے سربراہ کے خلاف اپنے احتجاج کے دوران حکومت کے ساتھ دینے کا الزام لگایا جبکہ بعد میں دعوی کیاکہ ریو گیمزکانسی کا تمغہ جیتنے والی ”کانگریس کی کٹھ پتلی“بن گئی ہے۔
ملک اور ان کے شوہر ستیہ وارر کاڈین نے ہفتہ کے روز پرزورانداز میں یہ کہاکہ پہلوانوں کا احتجاج کانگریس سے متاثر نہیں ہیں مگر اس کے لئے بی جے پی لیڈران بابیتا اور تیرتھ رانا ہی تھے جنھوں نے جنتر منتر پردھرنا منعقد کرنے کے لئے پولیس اجازت حاصل کرنے میں مدد کی تھی
۔اتوار کے روز اپنے ہفتہ کے روز کے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے ملک نے ٹوئٹ کیاکہ انہوں نے بابیتا او ررانا پر طنز کیا ہے کیونکہ دونوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے پہلوانوں کا کس طرح استعمال کرنے کی کوشش کی مگر سمجھ کی کمی کے سبب وہ حربہ سمجھ میں نہیں آسکا۔
ساکشی نے کہاکہ ”ویڈیو میں (ہفتہ کے روز پوسٹ کیاگیا‘ ہم نے تبصرہ کیا تھا کیسے تیرتھ رانا او ربابتا پھوگاٹ نے اپنی ِذاتی مفادات کے لئے پہلوانوں کا استعمال کرنے کی کوشش کررہے تھے اور کس طرح جب پہلوان جب مشکل تھے تو انہوں نے حکومت کی گود میں بیٹھنے کاانتخاب کیاتھا۔ ہم یقینا مشکل میں ہیں مگر طاقتور پر کیاہوا مزاح سمجھنے کی صلاحیت ہونی چاہئے جو ہماری سمجھ میں نہیں آیا“۔
جنوری میں پہلوانوں کے تین دنوں کے احتجاج کے دوران حکومت او رپہلوانوں نے درمیان میں ثالث کا رول ادا کرنے والی بابیتا نے مالک کو دئے گئے ایک تفصیلی جواب میں دعوی کیاکہ ان کا احتجاج سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے دن سے ہی سڑکوں پر احتجاج کے خلاف تھیں۔
خود کو احتجاج سے پوری طرح باہر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ”مجھ دکھ ہوا اور لطف اندوز بھی میں ہوئی جب میں نے میرے چھوٹی بہن اور اس کے شوہر کا پوسٹ کیاگیا ویڈیو دیکھا۔ مجھے واضح کردینے دیں کہ جو انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کی اجازت اس پر میری دستخط نہیں ہے۔احتجاج سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے“۔
بابتا نے کہاکہ ”میں پہلے دن سے احتجاج یا مظاہرے کے حق میں نہیں ہوں۔ میں اسی پر قائم ہوں کہ مجھے وزیراعظم اور عدالیہ پر بھروسہ ہے اور حقائق سامنے ائیں گے“۔
بابتا نے لکھا کہ ”بارہا میں نے کہاکہ وزیراعظم یا ہوم منسٹر سے ملاقات کریں حل کے لئے مگر آپ نے حل دپیندرہڈا‘ کانگریس اور پرینکا گاندھی کے ساتھ تلاش کیا‘ جو خود عصمت ریزی کے ملزمین کے ساتھ تھے“