نئی دہلی: پہلوانوں کے ساتھ دہلی پولیس کے برتاؤ پر سابق کرکٹر انیل کمبلے نے مذمت کی ہے۔ انیل کمبلے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بات چیت سے کچھ بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ وہ اس مسئلے کے جلد حل کے منتظر ہیں۔ ہندوستان کے سابق کرکٹر انیل کمبلے نے مظاہرین پہلوانوں کے ساتھ دہلی پولیس کے برتاؤ کی مذمت کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ وہ اس مسئلے کے جلد حل کے منتظر ہیں۔ کمبلے نے ٹویٹ کیا، 28مئی کو ہمارے پہلوانوں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔ مناسب بات چیت سے کچھ بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ سمیت ملک کے کئی مشہور ریسلرز برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تقریباً ایک ماہ سے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے اتوار کو نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب کے دوران پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے اور مہیلا مہاپنچایت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔