٭ ولیم چارلس ’’چارلی‘‘ میک ملن جو سات ماہ کا بچہ ہے، کو ٹیکساس کے وائیٹ ہال کا اعزازی میئر بنایا گیا ہے۔ یاد رہیکہ یہاں سالانہ طور پر فنڈ جمع کرنے کی تقریب منعقد کی جاتی ہے اور سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کو میئر کا اعزازی عہدہ تفویض کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر کونسل مین جاش فلٹز نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی تاریخ میں ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور میئر چارلی قیام امن میں مددگار ثابت ہوگا۔