سات کیلو گانجہ کے ساتھ دو افراد گرفتار

   

شمس آباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد میں آر جی آئی اے پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 7 کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔ شمس آباد آر جی آئی اے انسپکٹر وجئے کمار نے بتایا کہ ایک اطلاع پر دھرماگری روڈ پر دھاوا کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو غیرقانونی طور پر گانجہ فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ نرسنگ بیچارا 30 سالہ اور نتیش داس 26 سالہ ساکن ملکاجگری کو گرفتار کرلیا گیا جو شمس آباد کے مختلف علاقوں میں چھوٹے پیاکٹس تیار کرکے اوڈیشہ اور بہار کے لیبرس کو بھاری رقم میں فروخت کیا کرتے تھے۔ دونوں گانجہ کو آندھرا اور اوڈیشہ سے کم قیمت پر حاصل کرکے شمس آباد و دیگر علاقوں میں فروخت کررہے تھے جنہیں ناکام بنادیا گیا۔