ساحر لدھیانوی کی نگارشات کباڑ خانہ سے دستیاب

,

   

نئی دہلی9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اردو کے معروف شاعراورنغمہ نگار ساحر لدھیانوی کے بیش قیمتی خطوط، ڈائریاں،نظمیں اور بلیک اینڈ وہائٹ تصویریں ممبئی واقع ایک کباڑ کی دکان سے ملے ہیں۔ ایک این جی او نے ان چیزوں کے تحفظ کے لئے ان کو 3000 روپے میں خریدا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ممبئی واقع فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن کو حال ہی میں جوہو میں کباڑ کی ایک دکان میں اخبار اوررسالوں کی ڈھیر میں یہ بیش قیمتی چیزیں ملی ہیں۔اب این جی او کا منصوبہ ہے کہ وہ ان چیزوں کو جہاں محفوظ کریں گے وہیں اس کی نمائش بھی لگائیں گے۔ فاؤنڈیشن کے بانی شیویندر سنگھ ڈنگرپور نے میڈیا کہا کہ ان ڈائریوں میں ان کے روز مرہ کے معمول مثلاً، گانے کی ریکارڈنگ کے لئے وہ کہاں جائیں گے اور دوسری ذاتی باتیں درج ہیں۔اس کے ان کے ہاتھ سے لکھی ہوئی کئی نظمیں اور نوٹ ہیں۔ ان نوٹس کا تعلق ان کے ناشر ’پرچھائیاں‘ سے ہے۔