سارا، اننیا اور کارتک آرین کے درمیان تکون محبت کی خبریں

   

ذرائع کا ماننا ہے کہ سارا علی خان، اننیا پانڈے اور کارتک آرین کے درمیان لوٹرینگل چل رہا ہے۔ اسی دوران خبر آئی ہے کہ سارا، اننیا دونوں ایک ساتھ کارتک آرین کی نئی فلم لکا چھپی کی اسکریننگ میں پہنچے تھے اس سے قبل بھی دونوں سشانت سنگھ راجپوت اور بھومی پیڈنیکر کی فلم سنچڑیاں کی اسکریننگ میں ساتھ لگیں تھیں۔ سارا اور اننیا ایک دوسرے کی کمپنی میں بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سارا، اننیا دونوں ہی کارتک کو سپوٹ کرنے پہنچیں تھیں لیکن تینوں کی ساتھ میں کوئی تصویر سامنے نہیں آئی۔ اننیا پانڈے جلد دھرما پروڈکشن کی فلم اسٹوڈنٹ آف دا ایئر 2 سے ڈبیو کرنے جارہی ہیں۔ فلم میں وہ ٹیگر شراف اور تارا ستاریہ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم اس سال مئی میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔