سارقین کی دو رکنی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /16 جون (سیاست نیوز) افضل گنج کی ایک بار اینڈ رسٹورنٹ میں سرقہ کرنے والے دو رکنی ٹولی کو ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ کے آتش عرف لڈو اور اس کا ساتھی ایم کنیشک ساکن شاہ عنایت گنج بری صعوبتوں کا شکار ہے اور مناسب آمدنی حاصل نہ ہونے کے نتیجہ میں دونوں نے اپنی تعلیم ترک کرنے کے بعد سرقوں میں ملوث ہونا شروع کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مذکورہ سارقین نے افضل گنج کے رویندر بار اینڈ رسٹورنٹ نے سرقہ کرتے ہوئے وہاں سے قیمتی شراب کی بوتلیں اور 12 ہزار نقد رقم کا سرقہ کرکے وہاں سے فرار ہوگئے ۔ گرفتار سارقین کا پتہ لگانے کیلئے ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرقہ کی اس واردات میں شکتی میور اور وکاس بھی پولیس کو مطلوب ہے ۔ گرفتاری ملزمین کو پولیس افضل گنج کے حوالے کردیا گیا ۔