سارن : زہریلی شراب پینے سے 5 افراد کی موت

   

چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے مشرک تھانہ علاقے میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔سارن کے ضلع مجسٹریٹ امن سمیر نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس معاملے میں تھانہ علاقے کے ابراہیم پور گاؤں میں اسلام الدین، شمشاد انصاری، دھرمیندر رام، شمبھو نارائن سنگھ اور پردیپ ساہ کی موت ہوئی ہے ۔ 31 افراد بیمار ہو گئے ہیں جبکہ 12 افراد کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے ۔ 14 افراد زیر علاج ہیں۔ مسٹر سمیر نے کہا کہ اس معاملے میں مشرک تھانے میں آٹھ نامزد دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے ساتھ ساتھ تین لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔پورے معاملے کی تحقیقات کے لیے سارن کے معاون کی قیادت میں خصوصی تفتیش کی جا رہی ہے ۔