ممبئی ۔ سچن ٹنڈولکر نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی سارہ کے نئے کام اور نئے کردار کے بارے میں پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ سارہ ، سچن تنڈولکر فاؤنڈیشن میں بطور ڈائریکٹر شامل ہوگئی ہیں۔ سچن ٹنڈولکر فاؤنڈیشن ایک این جی او ہے جسے لیجنڈری ہندوستانی کرکٹر چلاتے ہیں جو بچوں کی ترقی، صحت اور تعلیم کے لیے کام کرتا ہے۔ سارہ نے یونیورسٹی کالج لندن سے کلینیکل اینڈ پبلک ہیلتھ نیوٹریشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے اور اس سال اپنی تعلیم مکمل کی ہے ۔