بی جے پی قائد کو سخت جواب
نہیں
شیموگہ : کرناٹک میں پوسٹر تنازعہ کے بعد شیموگہ حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی جنہیں متنازعہ بیانات کیلئے بھی جانا جاتاہے نے کہا کہ’’ہم جہاں چاہیں گے پوسٹر لگائیں گے‘ یہ مسلمانوں کے باپ کی جگہ نہیں ہے‘ ملک کسی کی جاگیر نہیں ہے ‘‘ ۔ بی جے پی رکن اسمبلی کے متنازعہ بیان پر لوگوں نے انہیں آئینہ دکھایا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی رہنما نے سچ ہی کہا ہے کہ ’’یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیرنہیں ہے ‘ ہندوستان پر سبھی مذہب کے ماننے والوں کا برابر کا حق ہے ۔ شیموگہ کے رکن اسمبلی اے ایشورپا نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ‘‘ امن سے رہنا ہے تو رہو ‘ ورنہ پاکستان چلے جاؤ‘‘ اے ایشورپا کے اس بیان پر لوگوں کاکہنا ہے کہ ’’ یہ فارمولہ آپ پر بھی لاگو ہوتا ہے ‘‘ ۔ پُرامن شہریوں نے رکن اسمبلی سے کہا کہ ’’ اگر آپ کو بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ رہنا ہے تو رہیئے ورنہ سارے جہاں سے اچھے ہندوستان کو فرقہ پرستی کا زہر گھولنے والے قائدین کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ ملک سیکولر ہے اور یہاں نفرت پھیلانے والوںکا کوئی کام نہیں ہے ۔ سوشیل میڈیا پر اس طرح کی نفرت پھیلانے والے قائدین کو صارفین کی جانب سے کرارا جواب دیا جارہا ہے ۔