سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرنے پر انتقامی کارروائی : کویتا

   

TVGKS کی اعزازی صدارت سے بیدخل کرنے پر امریکہ سے کھلا مکتوب جاری ۔ نیا تنازعہ

حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ جاگرتی کی صدر ایم ایل سی کویتا نے سنگارینی کوئلہ کان کے کارکنوں کے نام ایک کھلا مکتوب جاری کرتے ہوئے حالیہ (TVJKS) کے انتخابات کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد پارٹی کے سربراہ کے سی آر کو تحریر کردہ مکتوب منظر عام پر لانے والوںکے ناموں کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا تو ان کے خلاف انتقام لینے کا الزام عائد کیا ۔ جس کے بعد سنگارینی ورکرس اور بی آر ایس پارٹی حلقوں میں اختلافات کی بحث شروع ہوگئی ہے اور یہ بھی کہا کہ بی آر ایس پارٹی پر بالادستی کیلئے دونوں بھائی بہن کے ٹی آر اور کویتا میں سرد جنگ شروع ہوچکی ہے ۔ تاہم اس معاملہ میں پارٹی کے سربراہ کے سی آر نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔ لیکن بھائی بہن کے درمیان خلیج بڑھتی جارہی ہے ۔ کویتا کی جانب سے کے سی آر کو تحریر کردہ مکتوب ان کے دورے امریکہ کے دوران افشاں کردیا تھا جس پر کویتا نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے سی آر کے اطراف شیطان رہنے کا الزام عائد کیا تھا ۔اب دوبارہ کویتا امریکہ کے دورے پر ہیں ۔ ان کی غیر موجودگی کے دوران چہارشنبہ کو تلنگانہ بھون میں TVGKS کا اجلاس طلب کرتے ہوئے اس تنظیم کی اعزازی صدارت سے کویتا کو ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ سابق ریاستی وزیر کوپلا ایور کو اعزازی صدر بنادیا گیا ہے۔ کافی دنوں سے دونوں بھائی بہن کے دوران دوریاں پائی جاتی ہے ۔ راکھی تہوار میں بھی کویتا نے اپنے بھائی کے ٹی آر کو راکھی نہیں باندھی تھی ۔ فی الحال کویتا امریکہ میں ہے ۔ تازہ پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر انہوں نے امریکہ سے مکتوب جاری کیا ہے ۔ جس میں انہوںنے اپنے 10 سالہ اعزازی صدارت کے دوران کئے گئے کاموں کا احاطہ کیا ہے۔ مکتوب میں کویتا نے کہا کہ پارٹی میں انہیں مختلف انداز میں ہراساں کیا جارہا ہے ۔ 2