ساس ، خسر کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ ساس اور خسر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی۔ گوپن پلی علاقہ میں چندا نگر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ 31 سالہ شراونتی جو گوپن پلی علاقہ کے ساکن سنتوش کمار کی بیوی تھی، اس نے کل خودسوزی کرلی۔ اس خاتون کا ایک 11 ماہ کا بچہ ہے۔ چند روز قبل اس نے اس طرح کی ہراسانی کے خلاف پولیس میں شکایت کی تھی تاہم معاملہ فہمی کے بعد یہ لوگ مشترکہ زندگی بسر کرلیا تھے۔ تاہم گزشتہ ایک ماہ سے پھر اس نے خاتون کے ساتھ زیادتی شروع ہوگئی جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔