سافٹ وئیر انجینئر پر فائرنگ،حالت نازک

   

بستی:13جون( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بستی کے چھاونی علاقے کے چوکڑی گاؤں میں ایک سافٹ وئیر انجینئر کو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے اس کے گھر پر گولی مار کر زخمی کردیا۔پولیس ذرائع نے آ ج بتایا کہ کل دیر رات انجینئر کو اس کے گھر میں گولی مار دی گئی۔ انہیں نازک حالت میں لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں داخل کرایا گیا ہے ۔ چھاونی علاقے کے چوکڑی گاؤں کے ا جیت مشرا(26) کل رات گھر کے برآمدے میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ اسی وقت موٹر سائیکل سوار تین بدمعاش آئے اور ان پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ۔ گولی ان کے سر میں لگی ہے ۔اجیت مشرا نوئیڈا کی پرائیویٹ کمپنی میں سافٹ وئیر انجینئرہیں۔