سالار جنگ میوزیم میں آج ادبی و مزاحیہ مشاعرہ

   

حیدرآباد۔ یکم مارچ، ( پریس نوٹ ) کُل ہند کلچرل سوسائٹی کی جانب سے ایک کُل ہند ادبی و مزاحیہ مشاعرہ 2 مارچ کو نواب تراب علی خاں ہال سالار جنگ میوزیم بوقت ٹھیک 6 بجے شام سے منعقد ہوگا۔ مہمان خصوصی جناب کے ایشور وزیر بہبود محکمہ حکومت تلنگانہ، مولانا محمد رحیم الدین انصاری چیرمین اردو اکیڈیمی تلنگانہ، جناب کے بابو راؤ ڈی سی پی، جناب سید الطاف حیدر رضوی سابق ایم ایل سی، جناب میر عنایت علی باقری۔ اعزازی مہمانان میں پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی، جناب ایم اے ستار، جناب میر حیدر علی جعفری، جناب محمد الیاس قریشی، جناب محمد برہان، جناب محمد رئیس الدین، جناب زین العابدین اور دیگر ہیں۔ اس کُل ہند کلچرل سوسائٹی کے مشاعرہ میں مدعو مہمان شاعر کلام پیش کریں گے۔