نئی دہلی ۔ 16 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی رواں سال کے اواخر سربراہان حکومت کی سالانہ کونسل میٹنگ کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دیگر قائدین کے ساتھ مدعو کرے گا۔ ترجمان وزارت امور خارجہ روش کمار نے کہا کہ تمام 8 رکن ممالک ، چار مبصرین اور گروپ کے ڈائیلاگ پارٹنرس اس میٹنگ کیلئے مدعو کئے جائیں گے۔