سال گذشتہ کے سیاست ایجوکیشن فیر کے کامیاب انعقاد کے بعد

   

انجینئرنگ ، فارمیسی ، مینجمنٹ اور بی اسکولس کے نمائندوں کے تاثرات
طلبہ اور سرپرستوں کا حوصلہ افزاء ردعمل ، خوش آئند علامت
سال حال 26 تا 28 ستمبر مقرر۔ ایم اے حمید کا انٹرویو
سیاست ایجوکیشن فیئر کا سال گذشتہ نومبر 2020 میں کامیاب انعقاد کے بعد اس سال 26 تا 28 ستمبر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ حیدرآباد اور تلنگانہ کے انجینئرنگ کالجس فارمیسی کے بی فارمیسی اور فارما ڈی کورسس کے کالجس مینجمنٹ کورس ایم بی اے کالجس ، بی ایڈ اور بی اسکولس جو اس ایجوکیشن فیئر میں حصہ لینے والے طلبہ اور سرپرستوں کی دلچسپی اور حوصلہ افزاء ردعمل کو ایک خوش آئند علامت قرار دیا اور ایسے با مقصد ایجوکیشن فیئر کے انعقاد کے ذریعہ طلبہ کو ایک ہی چھت تلے تمام تعلیمی اداروں میں داخلے اور کورسیس کی تفصیلات کا علم ہوتا ہے اور ان کے شکوک دور کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ کالجس کے نمائندے تمام تر سہولیات سے طالب علم اور سرپرست دونوں کو شخصی طور پر واقف کرواتے ہوئے برسر موقع داخلے دیتے ہیں اور ساتھ ہی کورسیس اور ان میں داخلے کا طریقہ کار اور اہلیت کا بھی علم ہوتا ہے ۔ نئے نئے کورس مختلف یونیورسٹیز روشناس کررہی ہیں اور جن کالجس میں یہ کورسس ہیں ان سے واقف ہو کر طالب علم داخلہ حاصل کرسکتا ہے ۔ سیاست ایجوکیشن فیئر جو اس سال 26 تا 28 ستمبر محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے ۔ اس کے مقاصد میں ایک ہی چھت تلے تعلیمی اداروں کو جمع کرنا ، کونسلنگ کے ذریعہ طلبہ اور سرپرستوں کی رہنمائی کرنا اور سمینار کے انعقاد کے ذریعہ ماہرین کے لکچرس رکھنا شامل ہے ۔ انجینئرنگ کالجس میں انٹر یا ( 10+2 ) ایم پی سی کامیاب طلبہ کو بی ای / بی ٹیک میں داخلہ ہوتا ہے ۔ انجینئرنگ ڈگری میں نئے نئے برانچس سے واقف ہو کر کورس کے انتخاب میں مدد ملتی ہے ۔ اس کے علاوہ انجینئرنگ ڈگری ہولڈرس ، ماسٹر ڈگری کورس ، ایم ای ، ایم ٹیک میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ فارمیسی میں بی فارمیسی چار سالہ کورس اور فارما ڈی چھ سالہ ڈاکٹر ان فارمیسی کورس میں داخلے کے لیے فارمیسی کالجس کے انتظامیہ اپنے نمائندوں کو ایجوکیشن فیئر میں شرکت کروا رہے ہیں ۔ جہاں انٹر بی پی سی اور انٹر ایم پی سی کے طلباء وطالبات اپنے پسند اور کالجس میں داخلے کی مساعی کرسکتے ہیں ۔ مینجمنٹ کورس ایم بی اے میں داخلے ، آئی سیٹ کی کونسلنگ کے علاوہ بغیر انٹرنس کے ہوتے ہیں ۔ ایجوکیشن فیئر میں مینجمنٹ کالجس کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں ۔ ایم بی اے کے داخلے کے لیے HR ، فینانس ، آئی ٹی شعبہ میں داخلے ہوتے ہیں ۔ بی اسکولس جس سے کامرس گریجویٹ واقف ہوں گے لیکن دیگر گریجویٹ کے لیے بزنس اسکولس ایک روشن مستقبل کا ذریعہ ہوتے ہیں کوئی بھی گریجویٹ بی اسکول میں داخلے لے کر بزنس مینجمنٹ کا پی جی ڈپلوما کورس کرسکتا ہے ۔ سیاست ایجوکیشن فیئر میں کئی نامور B اسکولس شرکت کررہے ہیں ۔ انٹر کامیاب طلباء ، ڈگری کامیاب امیدوار اپنے سرپرستوں کے ساتھ اس تین روزہ ، ایجوکیشن فیئر میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ داخلہ بالکل مفت ہے ۔ کوئی رجسٹریشن فیس نہیں ۔ ایک چھت تلے اپنے کیرئیر بنانے کا زرین موقع ہے بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔
سیاست ایجوکیشن فیئر 2021
26 ستمبر ، 27 ستمبر ، 28 ستمبر
محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس
11 بجے تا 5 بجے اوقات کار