سامسنگ کے وارث یونگ 5 ماہ بعد جیل سے رہا

   

نیویارک : جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز اور الیکٹرانکس بنانے والی معروف کمپنی سامسانگ کے وارث لی جے یونگ 207 دن بعد جیل سے باہر آگئے۔ لی جے یونگ کو رواں سال جنوری میں رشوت لینے اور غبن کے جرم میں جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ لی جے یونگ کو پیرول پر رہا کردیا گیا ہے۔سامسنگ کمپنی کے وارث پر الزام تھا کہ انھوں نے جنوبی کوریا کہ صدر پارک گن کی دوست اور کرپشن اسکینڈل کی مرکزی کردار چوئی سن سِل کی تنظیموں کو 31 لاکھ ڈالر کے عطیات دیے تھے۔ لی یونگ نے ایک متنازعہ کاروباری فیصلے کی سیاسی حمایت کے عوض یہ عطیات دیے تھے۔ یونگ نے رہائی کے بعد اہل وطن سے معافی مانگی ہے۔