سانبہ میں پاکستان مردہ باد نہ کہنے پر گجروں پہ تشدد

,

   

قصور وار کے خلاف سخت کاروالی کرنے کی پولیس کی یقین دہانی

جموں۔جموں کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاجہاں ترنگا بردار غنڈوں کے ایک گروپ نے ’ پاکستان مردہ باد ‘ نہ کہنے پر حانہ بدوش گجربکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے دوافراد کو سرعام شدید تشدد کا نشانہ بنایاہے۔

یہ واقعہ گذشتہ ہفتہ اس وقت پیش آیاجب پلواماں خود کش حملے کے خلاف صوبہ جموں بالخصوص جموں‘ سانبہ ‘ کتھوعہ او راودھم پور میں پاکستان مخالف احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔اس شرمناک اوقعہ کی 37سیکنڈ طویل ویڈیو ایک نوجوان جہدکار گفتار احمدچودھری کے ٹوئٹر پر آپ لوڈ کردی گئی ہے۔

انہو ں نے لکھا کہ ’ سانبہ جموں میں غنڈوں کی شرمناک حرکت ۔ آپ دیکھئے کہ قوم پرست کے لئے مشہور جموں گجر بکر والوں کے ساتھ یہ لوگ کیاکررہے ہیں‘۔ گفتار احمد نے یو این ائی اُردو سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس( ائی جی) جموں ایم کے سنہا نے ملوثین کے خلاف سخت کاروائی کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ دراصل یہ واقعہ 15فبروری کو پیش آیاہے ۔

مجھے کل کسی نے یہ ویڈیو بھیجی ہے۔ بہت سوچنے کے بعد میں نے اسے ٹوئٹر پر ڈالنے کا فیصلہ لیا۔ایسے غنڈہ گردی کے وقاعات پر پردہ ڈالا جاسکتاہے۔پردہ ڈالتے تو غنڈوں کی حوصلہ افزائی ہوتی‘‘۔ائی جی پی جموں ایم کے سنہا نے بتایاکہ انہوں نے ایس ایس پی سانبہ کو ملوثین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہو ں نے بتایا ’’ میں نے ایس ایس پی سانبہ کوہدایت دی ہے کہ واقعہ کی نسبت ایف ائی آر درج کرکے ملوثین کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے‘۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم از کم ایک درجن افراد پر مشتمل ترنگا بردار غنڈوں کا ایک گروپ سانبہ میں گجر بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو پکڑتے ہیں اور انہیں’ پاکستان مردہ باد‘ کہنے کو بولتے ہیں۔

لیکن جب وہ یہ کہتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ’ ہماری گاڑی چلی جائے گی‘ تو وہ انہیں دھکے ‘ مکے او رلاتیں مارنا شروع کردیتے ہیں۔ جان بچانے کیلئے جب وہ راہ فرارہونے کی کوشش کرتے ہیں توغنڈوں کا یہ گروہ انہیں مزید تشدد کا نشانہ بنانے کے لئے ان کے پیچھے بھاگتا ہے ۔

حیران کن بات یہ ہے کہ غنڈوں کا یہ گروہ خود ہی واقعہ کاویڈیوبناتے ہیں۔ گروہ میں شامل ایک نوجوان جس کے ہاتھ میں ترنگا ہے ‘ کو پرچم لگے ڈنڈے سے متاثرین کو مارتے ہوئے دیکھاکاجاسکتا ہے۔

درایں اثناء نیشنل کانفرنس کے نائب صدر او رسابق وزیراعلی عمر عبداللہ اور سابق ائی اے ایس افسر شاہ فیصل نے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔ عمرعبداللہ نے گفتار احمد کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ’’ غنڈوں کا یہ رویہ شرمناک ہے۔

ویڈیو میں ان کے چہرے واضح ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جموں کشمیر پولیس ان کے خلاف سخت کاروائی کرے گی؟۔شاہ فیصل نے اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

امیدہے کہ جموں وکشمیر پولیس غنڈوں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی‘۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر شہر میں پلوامہ خود کش حملے کے ایک روز بعد یعنی 15فبروری کو شر پسندوں نے مسلم آبادی والے گوجر نگر اورپریم نگر میں قریب تین درجن گاڑیاں نذر آتش کردیں تھی۔