نئی دہلی۔ 20 جون (ایجنسیز) حال ہی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیاجس میں سانپ نے انسان کو کاٹا، مگر خود ہی تڑپ تڑپ کر مر گیا۔ یہ واقعہ اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔یہ انوکھا واقعہ مدھیہ پردیش کے خدسودی گاؤں میں پیش آیا جہاں سچن ناگپوری نامی 25 سالہ نوجوان کار مکینک کے طور پر کام کرتا ہے۔ وہ حال ہی میں اپنے زرعی کھیت میں گیا تھا۔ وہاں غیر ارادی طورپر اس کا پاؤں ایک سانپ پر پڑ گیا جس پر سانپ نے غصے میں آ کر اْسے کاٹ لیا۔ سچن گھبرا کر پیچھے ہٹ گیا اور تکلیف سے کراہتے ہوئے سانپ کی طرف دیکھنے لگا۔ وہ سانپ کو غور سے دیکھ کر اس کیشناخت کرنا چاہ رہا تھا تاکہ ڈاکٹروں کو اس کے نشانات اور نوعیت کے بارے میں بتا سکے۔ لیکن اسی دوران وہ سانپ تڑپنے لگا اور تھوڑی ہی دیر میں مرگیا۔اسی دوران نمحکمہ جنگلات کے اہلکار دھرمندر بیسن نے وضاحت کی کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کاٹنے کے بعد سانپ اپنا جسم زور سے مروڑتا ہے اور اس دوران اس کے زہریلے غدود پھٹ جاتے ہیں جس سے سانپ کی موت واقع ہو سکتی ہے۔