سانپ ڈسنے سے خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/21 فبروری، ( سیاست نیوز) ادی بٹلہ کے علاقہ میں ایک خاتون سانپ ڈسنے سے فوت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ سریتا جو کریم گوڑہ علاقہ کے ساکن نریش کی بیوی کو 18 فبروری کو اس کے رشتہ داروں کے ہمراہ راجیو گرہاکلپا علاقہ میں ایک مندر گئی تھی اور وہاں اس علاقہ میں یہ خاتون ایک پتھر پر بیٹھی تھی اس دوران ایک سانپ نے اسے ڈس لیا اور وہ شدید متاثر ہوگئی۔ جسے فوری ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں علاج کے دوران سریتا کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس ادی بٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔