سان فرانسسکو کی ٹرین میں فائرنگ ، ایک ہلاک

   

نیویارک : امریکہ کے شہر سان فرانسسکو کی ایک ٹرین میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔خبر رساں اداے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واقعہ چہارشنبہ کو پیش آیا پولیس کا کہنا ہے جس جگہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس کے قریب ہی چند روز ایک فیسیٹول منعقد کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ٹرین میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کیسٹرو نامی قصبے کی جانب بڑھ رہی تھی۔سان فرانسسکو کی سپروائرز مائرنا میلگر کا کہنا ہے کہ جب واقعے کی اطلاع ملنے پر حکام وہاں پہنچے تو ایک شخص کو مردہ اور ایک کو زخمی حالت میں پایا گیا، جس کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ان کے مطابق ’عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل فائرنگ کرنے والے اور نشانہ بننے والے افراد کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔‘کیسٹرو کے سپروائز رفائل مینڈلمین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے اور اس کا نشانہ بننے والوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ دونوں پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔