ساوتھ انڈین مسلم پرسنل لا بورڈ کے اراکین عاملہ کا اجلاس

   


حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : آج 25 اکٹوبر کو اولڈ سٹی شریف اسٹیٹ میں جناب راشد شریف صدر ساوتھ انڈین مسلم پرسنل لا بورڈ آفس اعتبار چوک میں ساوتھ انڈین مسلم پرسنل لا بورڈ کے اراکین عاملہ کی قانونی بورڈ میٹنگ ہوئی جس میں بطور خاص مسلم ماؤں اور بہنوں کے مسائل اور حقوق پر اہم گفتگو ہوئی اور مسائل خواتین کے مستقل حل کیلئے مستورات کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور ساتھ انڈین مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے جنوب کی پانچ ریاستوں پر عالمہ معراج فاطمہ کا بحیثیت صدر نام پیش کیا گیا ۔ ارکان عاملہ و جنرل باڈی میٹنگ میں باتفاق تمام اراکین شوریٰ کی جانب سے پانچ سالہ مدت کیلئے عالمہ معراج فاطمہ کو بحیثیت صدر برائے شعبہ خواتین منتخب کیا گیا ۔ دعا ہے کہ منتخبہ صدر کو اللہ تعالی دینی اور دنیوی امور میں مدد فرما کر ترقیات کی راہیں ہموار کرنے میں کامیابی عطا فرمائے ۔