ساوتھ سنٹرل ریلوے ، ایم ایم ٹی ایس سروسیس شروع کرنے تیار

,

   

ریلوے بورڈ کی منظوری کا منتظر
حیدرآباد :۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے ٹرینس کی ایک محدود تعداد کے ساتھ شہر میں ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سسٹم ( ایم ایم ٹی ایس) کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک شیڈول بنایا ہے اور اسے ریلوے بورڈ کو پیش کیا ہے ۔ سینئیر عہدیداروں کے مطابق ساوتھ سنٹرل ریلوے اس کے لیے بورڈ کی منظوری کا انتظار کررہا ہے ۔ ایک حالیہ اجلاس میں ریلوے بورڈ کے چیرمین نے اشارہ دیا کہ ملک بھر میں 200 ٹرینس چلائی جائیں گی ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کو اس کے شیڈول کو منظور کیے جانے کا ہنوز انتظار ہے تاکہ سروسیس کو دوبارہ شروع کیا جائے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کتنی ٹرینس کو چلانا شروع کیا جائے گا ۔ ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ ایم ایم ٹی ایس سروسیس کی بحالی بورڈ کی جانب سے 200 ٹرینس کی فہرست کو منظوری دینے کے بعد ہی ہوگی ۔ اس دوران ایم ایم ٹی ایس سروسیس کو دوبارہ احیا پر زور دیا جارہا ہے ۔ لاک ڈاؤن سے پہلے روزانہ 1.5 لاکھ اور 1.8 لاکھ کے درمیان کی تعداد کے مسافرین 121 سروسیس میں سفر کیا کرتے تھے ۔ عہدیداروں نے تاہم کہا کہ اب اس کے آغاز پر صرف چند ٹرپس ہوں گے اور وہ دفاتر جانے والوں کے لیے ہوں گے ۔۔