ساوتھ سنٹرل ریلوے کے متعدد ٹرینیں منسوخ

   


حیدرآباد۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے کئی ٹرینوں کی تنسیخ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہاجا رہاہے کہ مسافرین کی تعداد میں کمی کے سبب ریلوے کو ہونے والے خسارہ سے محفوظ رہنے کیلئے ٹرینوں کی تنسیخ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہر حیدرآباد سے چلائی جانے والی بعض ٹرینوں کو منسوخ کرنے کے ساتھ ہی مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر اپنے آبائی مقامات کو واپسی کے خواہشمندوں کا ہجوم امڈ آیا جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن انتظامیہ کو ہجوم پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرینوں کی تنسیخ کا فیصلہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔