ساگوان کی غیر مجاز اسمگلنگ واقعہ کے بعد سخت اقدامات

   

محکمہ جنگلات میں بڑے پیمانے پر تبادلے ،ڈاکٹر سنیل ایس ایرمت ڈی ایف او نظام آباد مقرر
نظام آباد :6؍فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جنگلوں کے تحفظ کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے جنگل بچائو ۔ جنگل بڑھائو تحریک کا آغاز کرتے ہوئے حالیہ چند دنوں سے پیش آئے واقعات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھر رائو نے محکمہ جنگلات سے اعلیٰ عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ ڈی ایف او نظام آباد کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ آئی ایس ایس ( انڈین فاریسٹ سرویس ) عہدیدار کا تقرر کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے نظام آباد اور نرمل اضلاع میں غیر مجاز اسمگلنگ کے واقعہ کے بعد بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے پولیس عہدیدار وں کو مشترکہ طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی ،کلکٹر ، پولیس کمشنر ، ڈی ایف او کے ہمراہ بڑے پیمانے پر کارروائیوں کو انجام دے رہے تھے لیکن چیف منسٹر نے اس مسئلہ کا مزید سخت نوٹ لیتے ہوئے ڈی ایف او نظام آباد کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ ڈاکٹر سنیل ایس ایرمت آئی ایس ایس 2011 ء بیاچ سے تعلق رکھنے والے عہدیدار کو نظام آباد کیلئے تقرر کیا ہے ۔ 2011 ء آئی ایس ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے سنیل ایس ایرمت2010 ء میں سیول کا امتحان تحریر کیا تھا اور 2011 ء میں آئی ایس ایس کیلئے منتخب کے بعد متحدہ آندھرا پردیش کے کیڈر میں تقرر کئے گئے تھے اور ابتداء میں کرنول ضلع کے آتما کور ورلڈ لیو ڈی ایف او کی حیثیت سے پہلی پوسٹنگ پر تقرر کئے گئے تھے ریاست کی تقسیم کے بعد عادل آباد ڈی ایف او کی حیثیت سے تقر ر کئے گئے تھے اور یہاں سے کھمم ڈی ایف او کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا تھا انہیں خصوصی طور پر نظام آباد ڈی ایف او کی حیثیت سے تقر ر کیا گیا ہے حالیہ واقعہ کے بعد جنگلات کے عہدیداروں نے 3 عہدیداروں کو معطل بھی کیا تھا اور ان کی جگہ پر ایف ڈی او نظام آباد کی حیثیت سے محبوب آباد ضلع کے امراد ایف ڈی او وینکٹیشورلو کو نظام آباد ایف ڈی او کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ان کے علاوہ کاماریڈی ضلع میں بھی 4عہدیداروں کا تبادلہ کیا گیا ۔ یلاریڈی رینج آفیسر انورادھا کا گندھاری تبادلہ کیا گیا ۔ گندھاری رینج آفیسر سنجے کو پٹلم رینج آفیسر گنگادھر کو بانسواڑہ رینج آفیسر اور گنگادھر کو ناگی ریڈی رینج آفیسر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا اور بانسواڑہ ایف ڈی او کی حیثیت سے محکمہ جنگلات کے اکیڈیمی سے وابستہ صادق کو بانسواڑہ ایف ڈی او کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ۔ ڈی ایف او نظام آباد کا تعلق کرناٹک سے بلڈائون سے ہے اور یہ بنگلور میں بی ایس سی فاریسٹری اور ایم ایس سی پالٹنری کی تعلیم کے بعد انڈین اگریکلچر میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد سیول کے امتحانات تحریر کرتے ہوئے آئی ایس ایس کیلئے منتخب ہوئے تھے اور متحدہ آندھرا پردیش کے کرنل میں پہلی پوسٹنگ کی تھی ۔ ریاست کی تقسیم کے بعد تلنگانہ کیلئے مختص کئے گئے تھے اور تلنگانہ میں پہلی پوسٹنگ عادل آباد اور دوسری پوسٹنگ کھمم میں کی تھی اب انہیں خصوصی طور پر نظام آباد ڈی ایف کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے ۔ نظام آباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی جنگلات کے عہدیدار سخت رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔