ساہے نے کہاکہ شاہین کی عورتوں نے ایک مثال قائم کی ہے۔

,

   

حیدرآباد۔ عالمی یوم مستوارت کے موقع پر حیدرآباد پریس کلب کے زیراہتمام منعقدہ تقاریب کے دوران خواتین کی طاقت کی ستائش کرتے ہوئے مرکزی مملکتی وزیرجی کشن ریڈی نے کہاکہ حکومت ملک بھر میں تمام خواتین کے لئے ایک محفوظ ماحول کی تشکیل کے لئے تمام اقدامات اٹھارہی ہے۔

مسٹر ریڈی نے 2012میں پیش ائے حولناک نربھیا معاملے اور ساتھ میں پچھلے سال کے دیشا کیس کو یاد کیا اور کہاکہ اب وقت ہے کہ متاثرین کو تیزی کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کے ئے ائینی ترمیم ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”نربھیا کیس میں سزا یافتگان کی جانب سے داخل کردہ درخواستوں کو حکومت دیکھ رہی ہے اور میں ذاتی طورپر بھی تلنگانہ میں ریاستی انتظامیہ سے متاثرین کو پر اثر اندازمیں انصاف یقینی بنایا جائے“۔

حالانکہ پریس کلب آف انڈیا کے صدر مسٹر آنند ساہے کی جانب سے دیاگیا ہے ہرکسی کی توجہہ کا سبب بنا جس میں انہوں نے شاہین باغ کی خواتین کی ستائش کی جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی دھرنے پر ہیں۔

دکن کرانیکل کے ایک کالم نگر بھی ہیں نے منسٹر کی موجودگی میں جس کی حکومت شاہین باغ کے مظاہرے کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے یہ کہا کہ”مذکورہ شاہین باغ کی عورتوں نے سارے ملک کی خواتین کے لئے سڑکوں پر اترنے کی ایک مثال قائم کی ہے۔

کئی شاہین باغ جس کی قیادت عورتیں کررہی ہیں منظرعام پر ائے ہیں۔ جو ان کے لئے اہم ہے ان مسائل کے خلاف عورتیں احتجاج کررہی ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ انہیں امید ہے کہ ایک ایسا بھی وقت ائے گا جب عورتیں مصلح دستوں کی بھی قیادت کریں گیں۔

جنرل سکریٹری پریس کلب آف انڈیا مسٹر آنند باگیتار نے میٹرنٹی فوائد ایکٹ کو یقینی بنانے کی وزیر سے اپیل کی جس کا سارے ملک میں پورے اثر کے ساتھ عورتوں کے لئے نافذ عمل میں لایاگیاہے