سبرامنیم سوامی نے ویزاگ اسٹیل پلانٹ کو خانگیانہ کرنے کی مخالفت کی

,

   

امرواتی۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور بے لگام سیاسی لیڈر سبرامنین سوامی نے چہارشنبہ کے روز اپنی رائے میں کہاکہ وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کو خانگیانہ کرنا ایک اچھی سونچ نہیں ہے۔

آندھر ا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے یہ بات کہی ہے۔

وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کو خانگیانہ کرنے کے مرکز کے منصوبے کی مخالفت میں اپنی آواز اٹھاتے ہوئے سوامی نے دوہرایا کہ ماضی میں بھی انہوں نے ائیر انڈیا کو خانگیانہ کرنے کی مخالفت کی ہے۔

سوامی نے کہاکہ عوامی شعبوں کو آنکھیں بند کرکے خانگیانہ کرنا اچھی بات نہیں ہے ”کافی مضبوط وجوہات کی“ صورت میں ایسا کیاجاسکتا ہے۔

آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کو خانگیانہ کرنے کی وجہہ سے ریاست بھر میں مخالفت پیدا ہورہی ہے۔

برسراقتدار اور اپوزیشن دونوں سیاسی جماعت فیصلے کو واپس لینے کی مانگ کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں۔

سوامی نے ٹی ٹی ڈی اکاونٹس کو سی اے جی کے دائرے میں لینے کے متعلق جگن موہن ریڈی کے فیصلے کی بھی ستائش کی