سبرین سعدی اسرائیل پولیس کی پہلی مسلم باحجاب لیفٹننٹ

,

   

یروشلم ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل پولیس میں پہلی مسلم باحجاب خاتون کا انتخاب عمل میں آیا ہے جس کو لیفٹننٹ کا عہدہ دیا گیا ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے عرب میڈیا تنظیموں اوفر جنٹلمین نے بتایا کہ وہ انٹرنیشنل میڈیا پر دیکھنے کے بعد عرب اور اسرائیل سے متعلق کہانیوں کو شیئر کرنا پسند کرتے ہیں۔ اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے سبرین سعدی کو مبارکباد دی تھی جو پہلی مسلم پولیس آفیسر ہیں جن کو عنقریب اسرائیل پولیس نے لیفٹننٹ کا عہدہ دیا جائے گا۔ سبرین سعدی کا تعلق شمالی اسرائیل کے بوڈوین ٹاؤن کے روایتی مسلم گھرانے سے ہے۔ اپنے کریئر کیلئے پولیس کا انتخاب کرنے پر اس کی برادری کے افراد کی جانب سے اسے دھمکیاں بھی ملی ہیں۔ سبرین نے بتایا کہ وہ سوائے خدا کے کسی سے نہیں ڈرتی۔ 2016ء کے بعد سے اسرائیلی حکومت نے خصوصی یونٹ قائم کیا جس کا مقصد ملک کے عرب طبقات میں پولیس اور سیکوریٹی کو بہتر بنانا ہے جس کے بعد 600 سے زیادہ عرب مرد اور 55 عرب خواتین اس میں اپنا نام درج کروایا۔ عرب سیکٹر میں 8 نئے پولیس اسٹیشن بھی قائم کئے گئے۔