سبری مالا تنازعہ : آر ایس ایس کے لیڈر پر پولیس اسٹیشن پربم پھینکنے کا الزام 

,

   

تروننت :سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلہ کولے کر تنازع جاری ہے ۔ اس درمیان ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے ۔آر ایس ایس کے ضلع صدر نیدو منگد نے پولیس اسٹیشن پر بم سے حملہ کردیا ۔ اب ا س معاملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہیں ۔ جس میں وہ پولیس اسٹیشن پر بم پھینکتے نظر آرہے ہیں ۔ اور ان کے ساتھ کچھ لوگ بھی نظر آرہے ہیں ۔ میڈیا کے مطابق اس حملہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔دوسری جانب کیرالا پولیس (اسپیشل برانچ ) کو ایک ایسا ویڈیو موصول ہوا ہے جس میں یکم جنوری کو ۳؍ملیشیائی خواتین سبری مالا مندر میں داخل ہوتی نظر آرہی ہیں ۔ ان خواتین کی عمریں ۵۰؍سال سے کم تھیں ۔

پولیس نے دعوی کیا کہ مزید ۴؍ خواتین نے مندر کے درشن کئے ہیں جن کی عمریں ۵۰؍ سال سے کم ہیں ۔ پولیس نے ان تما خواتین کی تفصیلا ت حاصل کرچکی ہیں ۔ واضح رہے کہ بندو امینی اور کنگ درگا وہ دو خواتین ہیں جنہوں نے سبری مالا مندر میں داخل ہوکر تاریخ رقم کی ہے ۔تقریبا ۴۰؍ سال کی عمر کی یہ خواتین مظاہروں کے باوجود مندر میں پوجا کرنے میں کامیاب رہیں ۔دونوں خواتین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ان کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا تھا لیکن ان کایہ آئینی حق ہے۔ کنگ درگا نے کہا کہ مجھے پتہ تھا کہ میری زندگی کو خطرہ ہے لیکن میں پھربھی مند ر میں داخل ہونا چاہتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خودپر فخر ہے کہ جو خواتین مند رجانا چاہتی ہیں ان کیلئے ہم نے راستہ ہموار کردیا ہے ۔ بندو نے کہا کہ ہم مندر گئے کیونکہ وہ ہمارا آئینی حق تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان بھی ان کے مندر جانے کے خلاف تھا ۔

 

YouTube video