٭ ترپتی دیسائی کے ساتھ سبری مالا مندر جانے والی ایک خاتون پر راستہ میں حملہ کیا گیا۔ ایرناکلم شہر کے پولیس کمشنر کے دفتر کی اطلاع کے مطابق خاتون پر ایرناکلم میں کالی مرچی کے اسپرے سے حملہ کیا گیا۔ بندو ایمینی نامی خاتون نے بتایا کہ ایک شخص انہیں اس کے چہرے پر مرچی کے اسپرے سے حملہ کردیا۔ اس خاتون نے ایک سال قبل بھی اپنی ایک سہیلی کنکادرگا کے ساتھ سبری مالا مندر کے درشن کئے تھے۔
