’سبری ملائی مسئلہ پر کیرالا حکومت اور حکمراں پارٹی کا انتہائی شرمناک رویہ‘

,

   

کرپشن، ذات پات اور فرقہ پرستی کے مسائل پر کانگریس۔ کمیونسٹ ایک ہی سکہ کے دورخ : مودی
ہٹلر کلچر کے پیرو مودی، ہندوستانی کلچر پر لکچر بند کریں : سی پی آئی (ایم)

کولم ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی سبری ملائی مندر کے مسئلہ پر کیرالا میں سی پی آئی (ایم) کی زیرقیادت ایل ڈی ایف حکومت کو سخت ترین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کو ملک میں کسی حکومت یا پارٹی کی طرف سے اختیار کیا جانے والا انتہائی شرمناک رویہ قرار دیا۔ اس ریاست میں اپوزیشن کے متحدہ جمہوری محاذ کی قیادت کرنے والی کانگریس کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ ایپا مندر میں اس حد عمر کی لڑکیوں اور عورتوں کا داخلہ پر صدیوں سے جاری امتناع کو سپریم کورٹ کی طرف سے برخاست کئے جانے کے بعد کاگنریس نے 10 سال تا 50 سال کی عمر لڑکیوں اور عورتوں کے بارے میں مختلف موقعوں پر مختلف موقف اختیار کرتی رہی ہے۔ ایک ایسے وقت جب بی جے پی کیرالا میں اپنے قدم پھیلانے کی کوشش کررہی ہے وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن، ذات پات اور فرقہ پرستی کے مسئلہ پر کمیونسٹ ایل ڈی ایف اور کانگریس یو ڈی ایف دونوں ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔ وزیراعظم نے قومی شاہراہ ۔ 66 پر 13 کیلو میٹر طویل دو لین پر مبنی کولم راہداری کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ کمیونٹس، ہندوستانی تاریخ، کلچر اور روحانیت کا احترام نہیں کرتے لیکن یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ انہیں اس سے اس حد تک نفرت ہے‘‘۔ مودی کی اس شدید تنقید پر سی پی آئی نے بھی مساویانہ شدت کے ساتھ وزیراعظم پر تنقید کی اور کہا کہ سبری ملائی پر سپریم کورٹ کے احکام پر ایل ڈی ایف حکومت کی عمل آوری پر وہ (مودی) تنقید کررہے ہیں۔ سی پی آئی (ایم) نے انتہائی سخت الفاظ میں کہا کہ ’’مودی کو چاہئے کہ وہ آر ایس ایس کے نام پر اٹھائے جانے والے حلف یا منوسمرن کے بجائے دستور کا مطالبہ کرنا چاہئے جس کے تحفظ کا انہوں نے حلف لیا ہے‘‘۔ سی پی آئی (ایم) نے انتہائی سخت الفاظ پر مبنی بیان میں کہا کہ ’’اور مودی کو ہندوستانی تاریخ اور کلچر پر اپنے لکچر بند کردینا چاہئے کیونکہ ہٹلر کا کلچر ہی مودی کا کلچر ہے۔ آپ (مودی) اپنی نفرت کے ذریعہ خدا کیلئے اپنے وطن کو پریشان و گڑبڑ زدہ نہ کریں۔

ماضی کی حکومتوں نے سلطنتوں کی طرح حکمرانی کی ، وزیراعظم مودی کا تاثر
بلنگیر (اڈیشہ ) ۔15جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج الزام عائد کیا کہ مرکز میں ماضی کی حکومتوں نے کچھ اس طرح حکمرانی کی جیسے وہ سلطنتیں ہوں اور ملک کے مالا مال ثقافت کو نظرانداز کئے رکھا۔ انھوں نے کہاکہ اُن کی زیرقیادت حکومت نہ صرف ملک کے مالا مال ثقافتی ورثہ کے تحفظ کی پابند عہد ہے بلکہ ملک کی قدیم شناختوں کو جدیدیت کے ساتھ جوڑ رہی ہیں۔ مودی اڈیشہ کے اس مغربی ٹاؤن میں بی جے پی ریالی سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ہماری شاندار تہذیب کو نظرانداز کیا اور اُن کے تحفظ پر توجہہ دینے میں ناکام رہے ۔