سبری ملا مندر میں داخل خواتین کے تحفظ کا حکم

   

نئی دہلی، 18جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کیرل کی ریاستی پولیس کو ریاست کے سبریملا میں واقع ایپا مندر میں گذشتہ دو جنوری کو داخل ہوجانے والی خواتین کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے دونوں خواتین کنک درگا(44) اور بندو(40)کوچوبیس گھنٹے سیکورٹی فراہم کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سیکورٹی کی ذمہ داری ریاستی پولیس کی ہوگی۔ کیرالا پولیس اس کیلئے ذمہ دار ہوگی۔