اجزا : آلو تین عدد (درمیانی سائز کے چپس کی طرح کاٹ لیں اور نمک کے پانی میں بھگو دیں)، مٹر ایک کپ، پھول گوبھی ایک عدد (اس کے پھول بھی الگ کر لیں)، گاجر دو عدد (درمیانے سائز کی گول گول ٹکڑے کر لیں)، سیم کی پھلی آدھا پاؤ (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں)، انڈے (اُبلے ہوئے) دو عدد، ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، لیموں دو عدد، پیاز (درمیانی باریک کٹی ہوئی) دو عدد، ثابت گرم مسالہ تھوڑا سا، چاول باسمتی ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، تیل (پکانے کیلئے) حسب ضرورت، دہی آدھا پیالی۔
ترکیب : سب سے پہلے سب سبزیوں کو الگ الگ تل کر ایک برتن میں رکھتی جائیں۔پھر ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز براؤن کر لیں جب براؤن ہو جائے تو آدھی نکال کر کسی اخبار پر رکھ دیجئے باقی پیاز میں دہی ادرک لہسن تلی ہوئی سبزیاں اور گرم مسالہ ڈال دیں اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں۔اب دوسری دیگچی میں چاول اْبالیں ساتھ میں گرم مسالہ اور نمک بھی ڈال دیں جب تین کنی چاول اُبل جائیں تو چھان لیں۔پھر چاولوں والی ہی دیگچی میں آدھے چاول کی تہ بچھائیں اس پر تلی ہوئی سبزیاں ڈال دیں۔پھر باقی چاول انڈے باریک کاٹ کر اوپر ڈال دیں ساتھ میں براؤن پیاز بھی ڈال دیں۔پھر توے کے اوپر دم پر رکھ دیں تھوڑی دیر آنچ تیز پھر ہلکی کر دیں۔