سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ فیول کے دام بڑھنے کا اثر، عوام کو مشکلات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: برسات کے موسم میں شدید بارش اور پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے نتیجہ میں شہر میں ترکاریوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ ماہ سے سبزیوں کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تاہم اب ان کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ٹماٹر، آلو کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ سوپر مارکٹس ، مقامی مارکٹ اور ہفتہ واری بازاروں میں بھی ان کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ جہاں ٹماٹر فی کیلو 50 تا 55 روپئے فی کیلو فروخت ہورہا ہے ۔ شہر کے رعیتو بازاروں کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران شدید بارش کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا۔