حیدرآباد /6 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ہزاروں امیدواروں کے انتظار کا خاتمہ کرکے تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے سب انسپکٹر و اسسٹنٹ سب انسپکٹرس کی جائیدادوں کیلئے پہلے مرحلہ کے سلیکشن نتائج جاری کئے ہیں۔ کٹ آف مارکس کے عمل کو مکمل کرکے رکروٹمنٹ بورڈ نے نتائج و منتخب امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ بورڈ نے 2002 میں اعلامیہ جاری کرکے 554 سب انسپکٹرس کی جائیدادوں کا اعلان کیا تھا ۔ 2.47 لاکھ امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ گذشتہ سال 7 اگسٹ کو ابتدائی تحریری امتحانات کا آغاز ہوا تھا۔ ان کا ایکسائیز، فائر سرویسس، جیل جیسے محکمہ جات میں تقرر کیا جائے گا۔