سب انسپکٹرس و کانسٹبلس کے تحریری امتحانی نتائج میں کوئی خامی نہیں

   

پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کی وضاحت ، فزیکل ٹسٹ میں شرکت کیلئے 10 نومبر تک مہلت
حیدرآباد ۔3 ۔ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے واضح کیا کہ سب انسپکٹرس اور کانسٹبلس کے عہدوں کیلئے منعقدہ امتحان کے جاری کردہ نتائج حقائق پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی خامی نہیں ہے ۔ پریلمنری تحریری امتحان میں امیدواروں کے انفرادی مظاہرہ کی بنیاد پر نشانات دیئے گئے ۔ رکروٹمنٹ بورڈ نے کہا کہ بعض ایسے امیدوار جو کوالیفائی نہیں ہوئے وہ اپنے نتیجہ کی دوبارہ جانچ کیلئے رجوع ہورہے ہیں۔ بورڈ نے کہا کہ پرچہ جات کی جانچ میں مکمل احتیاط کی گئی اور ماہرین کی کمیٹی نے تجربہ کار پروفیسرس ، ٹکنیکل اکسپرٹس اور بورڈ کے نمائندے شامل تھے۔ واضح رہے کہ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے حال میں سب انسپکٹر و کانسٹبلس کی جائیدادوں کیلئے منعقدہ تحریری امتحان کے نتائج جاری کئے ۔ بورڈ نے کہا کہ پرچہ جات کی جانچ میں کسی خامی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور امتحانات کے بعد 400 سے زائد ایسی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے ایک میں بھی کوئی خامی نہیں تھی۔ سوشیل میڈیا میں بعض امیدواروں کی جانب سے گمراہ کن پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔ اسی دوران فزیکل ٹسٹ میں شرکت کیلئے پارٹ II درخواستوں کے آن لائین ادخال کی تاریخ میں 10 نومبر رات 10 بجے تک توسیع کی گئی ہے۔ر