پنسلوانیا : انسانی تاریخ میں سب سے بڑا دمدار ستارہ ( کومٹ) دریافت ہوا ہے جو 100تا 200 کلومیٹر وسیع ہے اور 2031 میں ہمارے نظام شمسی کے قریب سے گزرے گا ۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا پروفیسر گیری برنسٹائن اور ان کے پی ایچ ڈی شاگرد پیڈرو برنارڈینیلائی نے مشترکہ طور ر اسے دریافت کیا ہے ۔ اس بنیاد پر برنسٹائن برنارڈینیلائی دمدار ستارے کا نام دیا گیا ہے ۔ 2031 میں یہ زمین سے قربت پر ہوگا ۔ دیکھنے کیلئے ایک دوربین درکار ہوگی ۔ حالانکہ جتنے دمدار ستارے ہم دیکھ چکے ہیں یہ ان سے ایک ہزار گنا زیادہ ہے ۔ اس دیوہیکل دمدار ستارے کا تکنیکی نام C/2014 UN271 ہے ۔