سب سے زیادہ فکر فیلڈنگ کی :مکی

   

لندن ۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ جیسے اہم ترین ٹورنمنٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پرہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انگلینڈ سے شکست کے بعد مکی نے کہا کہ سیریز میں ہماری فیلڈنگ مایوس کن رہی ، مجھے سب سے زیادہ فکر فیلڈنگ کی ہے یہ ایسا شعبہ ہے جس پر میں نے کوچ بن کر بہت کام کیا ، مکی نے کہا کہ بیٹنگ لائن کی کارکردگی سے مجھے اطمینان ملا اور میں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہوں۔ علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز لیڈز سے برسٹل پہنچ گئی جہاں وہ ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ کھیلے گی۔