محبوب نگرمیںسماجی جہدکار‘دوڈی کمریا کے مجسمہ کی نقاب کشائی
محبوب نگر۔3؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میری خواہش ہے کہ ہمارے بچے بہتر تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ مقامات پر پہنچیں۔ ہمارے بچوں کو زیادہ سے زیادہ پالی ٹیکنک اور انجینئرنگ کالجس میں داخلے لیناچاہئے اور توجہ کے ساتھ تعلیم مکمل کرناچاہئے ۔ ان خیالات کا اظہارمقامی رکن اسمبلی ینم سرینواس ریڈی نے کیا۔ وہ آج مستقرمحبوب نگر پردوڈی کمریا کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد مخاطب تھے ۔ انہوں نے دوڈی کمریا کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کو تلنگانہ کے پہلے شہیدکی حیثیت سے یاد کیا جاتا ہے ۔ان کی تحریک نے دیہاتوں میںلوگوںپرجبری مشقت کے خلاف جدوجہدکی اورٹیکس کی ادائیگی کے خلاف بغاوت کی ۔ انہی کی وجہ سے ملک بھرمیں زمینی مسائل پر بحث ہوئی ۔ انہوںنے کہا کہ سیاست کو صرف الیکشن سے پہلے اہمیت دی جائے لیکن سیاست کے نام پر گائوں کو تقسیم نہ کیاجائے ۔ انہوں نے عوام کومشورہ دیا کہ وہ گائوں میں کمیٹیاں قائم کریں۔روڈ میاپ لے کرمیرے پاس آئیں تاکہ سب مل کر گائوں کی ترقی کیلئے کام کریں۔ قبل ازیں ریڈ کراس کے زیراہتمام مفت خون کا عطیہ کیمپ کا انہوں نے افتتاح کیا ۔ بعدازاں کروما سنگم عمارت کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھا جو 50لاکھ کے صرفہ سے تعمیرکیاجائے گا۔ اس موقع پرموڈا چیئرمین لکشمن یادو‘کے ملیش‘ آنند گوڑ‘ سراج قادری ‘ ہیمنتو‘ شیواشنکر‘شانتنا یادو‘ سری سیلم ‘ جے سی آر‘ شیوا پرساد ریڈی ‘ سرینواسلو‘ راملو‘ بچنا ودیگرموجود تھے ۔