سب کچھ حسب معمول، اسکول کھلے ہیں، طلبہ غائب

,

   

یہ ایک نیا معمول ہے، کشمیر کی صورتحال پر چدمبرم کا طنز
نئی دہلی 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کاکنگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ کہاکہ یہ صورتحال اب وہاں کا ایک ’نیا معمول‘ بن گئی ہے۔ چدمبرم نے حکومت کے دعوے پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ’جموں و کشمیر میں سب کچھ معمول پر ہے۔ تمام اسکولس کھل گئے ہیں لیکن کوئی طلبہ نہیں آئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے لیکن انٹرنیٹ پھر ایک مرتبہ بند کردیئے گئے ہیں۔ چدمبرم نے مزید کہاکہ ’جموں و کشمیر میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔ محبوبہ مفتی کی دختر گھر پر نظربند ہیں۔ جب اُنھوں (دختر) نے پوچھا (کیوں نظر بند رکھا گیا ہے؟) تو اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ چدمبرم نے کہاکہ اگر آپ اس بات پر محو حیرت ہیں کہ آخر یہ سب کچھ کیا ہورہا ہے تو برائے مہربانی سمجھنے کی کوشش کیجئے ’یہ ایک نیا معمول ہے‘۔