ستویک کی ایک اور ڈبل سنچری

   

حیدرآباد۔چارمینارکرکٹ کلب کے باصلاحیت بیٹسمین ستویک ریڈی نے اے ون تھری ڈے مقابلے میں محمود سی سی کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی ہے ۔ستویک نے 164 گیندوں میں 34 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 202 رنز اسکور کئے ہیں ۔ستویک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت چارمینار سی سی نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 489 رنز اسکور کئے ہیں۔