ستیندر جین کی جیل میں مالش کرنے والا شخص عصمت ریزی کا مجرم۔ تہاڑ ذرائع

,

   

Ferty9 Clinic

مذکورہ مجرم کی شناخت رینکو کے طو رپر ہوئی ہے جو قید کی سزا کاٹ کررہا ہے جس پر ائی پی سی کے دفعات 506اور 509 کے علاوہ 307کے تحت مقدمہ درج ہے۔


تہاڑ جیل میں اہلکاروں نے اے این ائی کو بتایاکہ دہلی کے فینانس منسٹرستیندر جین کی جیل میں مالش کرنے والے شخص کی شنات عصمت ریزی کے مجرم کے طور پر ہوئی ہے جس پر پی او سی ایس او کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔

مذکورہ مجرم کی شناخت رینکو کے طو رپر ہوئی ہے جو قید کی سزا کاٹ کررہا ہے جس پر ائی پی سی کے دفعات 506اور 509 کے علاوہ 307کے تحت مقدمہ درج ہے۔

نومبر18کے روز مذکورہ وزیر کی مالش کرتے ہوئے رینکو کا ویڈیو تہاڑ جیل کے اندر سے منظرعام پر آیاتھا جس کے بعد اپوزیشن کی تنقیدوں کا منسٹر کو سامنا کرنا پڑا اور اپوزیشن بی جے پی کے علاوہ کانگریس نے ان کی برطرفی کی مانگ کی اور دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کی”خاموشی“ پر سوال اٹھایاہے۔

جبکہ جین نے مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج لیک پر ای ڈی کے خلاف توہین کی کاروائی کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی بات کہی ہے تو اے اے پی قائدین اور ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سیسوڈیا نے اپنے ساتھی کا دفاع کرتے ہوئے دعوی کیاکہ ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ کی وجہہ سے انہیں فزیوتھراپی کرانا پڑتا ہے اوران کے بی جے پی پر ان کی صحت کو لے کر ”سستی“ سیاست کرنے کامورد الزام ٹہرایاہے۔

سیسوڈیا جو فی الحال محکمہ جیل کے انچارج ہیں جس اس سے قبل جین کے پاس تھا‘ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھی کو جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)ایسے ”ڈراموں“ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ وہ ”ایم سی ڈی او رگجرات انتخابات میں شکست فاش ہورہی ہے“۔