نئی دہلی: ستیہ ورت کدیان ایک فری اسٹائل ہندستانی ریسلر ہیں، جنہوں نے ریسلنگ کے مختلف بین الاقوامی اور قومی سطحوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کدیان 9 نومبر 1993 کو روہتک، ہریانہ میں پیدا ہوئے ۔ان کو کشتی وراثت میں ملی۔ والد ارجن ایوارڈ یافتہ ستیہ ورت کدیان نے اولمپکس میں ملک کو ایک نام اور ایک خاص پہچان دلائی ہے ۔ ان کے والدکی خواہش تھی کہ ستیہ ورت بھی ان کے نقش قدم پر چلیں۔ اس کی وجہ سے ، بہت چھوٹی عمر میں، ستیہ نے اپنے والد کی انگلی پکڑ کر اکھاڑہ جانا شروع کر دیا۔ ان کے والد، کدیان، خود ایک پہلوان تھے اور انہوں نے 1988 کے سمر اولمپکس میں حصہ لیا۔ انہیں ارجن ایوارڈ بھی ملاتھا۔ ستیہ ورت کی تربیت اپنے والد کے اکھاڑے میں ہی ہوئی تھی۔ان کے والد خود اپنا اکھاڑا چلاتے ہیں۔ ان کے والد نے بطور کوچ ان کی تربیت کی تھی۔ ستیہ کو ریسلنگ کے کرتب سکھائے اور فری اسٹائل ہیوی ویٹ کیٹیگری کے لیے تیار کیا۔ریو اولمپکس 2016 میں ہندوستان کو پہلا تمغہ دلانے والی ریسلر ساکشی ملک اور ستیہ ورت کدیان دونوں نے شادی کی ہے ۔