’ سج دھج کریشنس‘ شاہی اور منفرد ملبوسات کا حیدرآباد میں واحد مرکز

   

شادی بیاہ، تقاریب کیلئے نیا اسٹاک، رمضان المبارک اور عیدالفطر کیلئے خواتین کے ہمہ اقسام کے ملبوسات
حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد اپنی روایتی تہذیب و تمدن کے ذریعہ دنیا میں اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ سابق ریاست حیدرآباد کے حکمرانوں نے اپنے اپنے دور میں تہذیب اور روایات کو پروان چڑھانے میں اہم رول ادا کیا۔ حیدرآباد کے خصوصی لباس اور منفرد غذائیں اپنی مثال آپ ہیں۔ شادی بیاہ کا موقع ہو یا پھر عید و تہوار حیدرآباد میں خوبصورت اور منفرد ملبوسات کی خریداری کا رواج عام ہے۔ حیدرآباد کی تہذیب کے عین مطابق خوبصورت اور شائقین کی آنکھوں کو خیرہ کردینے والے خواتین کے ملبوسات کا ایک نیا شوروم شہر کے مرکزی مقام لکڑی کا پل میں قائم کیا گیا ہے۔’ سج دھج کریشنس‘ میں روپ، رنگ، رواج اور روایات سے وابستہ ملبوسات کا اسٹاک موجود ہے۔ سج دھج کریشنس کا افتتاح عمل میں آیا اور نہ صرف شہر بلکہ اضلاع سے ملبوسات کے شائقین شوروم کا رخ کررہے ہیں جہاں ہمہ اقسام کی ڈیزائننگ کے ملبوسات دستیاب ہیں۔ شادی بیاہ کی خریدی ہو یا پھر عیدین کا موقع یا پھر عام استعمال کے ملبوسات ان تمام زمرہ جات میں مختلف النوع کے ڈریس دستیاب ہیں۔مختلف ورائیٹی اور رینج کے ملبوسات پر مشتمل یہ شوروم حیدرآباد میں اپنی نوعیت کا واحد شوروم ہے۔ شوروم آنے والے گاہکوں نے اعتراف کیا ہے کہ سج دھج میں موجود ملبوسات کے ڈیزائن اور اقسام دوسروں سے منفرد ہیں۔ عام ملبوسات بھی کسی بھی تقریب کی رونق میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں۔ کسی بھی تقریب یا پھر شادی بیاہ کے سلسلہ میں خریداری کیلئے سج دھج موزوں ترین مرکز ہے جہاں قیمتی سے قیمتی ملبوسات واجبی دام میں فروخت کئے جارہے ہیں۔ ملبوسات کے ڈیزائن اور ہمہ رنگی اقسام کا جائزہ لینے کیلئے ایک مرتبہ شوروم تشریف لانا شرط ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر سج دھج پر خوبصورت اور عصری ڈیزائن کے ملبوسات کا نیا اسٹاک آچکا ہے۔ اس کے علاوہ دلہن اور ان کے قریبی رشتہ داروں کیلئے بھی راجہ مہاراجاؤں اور نوابوں کے رواج کے عین مطابق ملبوسات کا اسٹاک گاہکوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ’سج دھج کریشنس‘ کے ذمہ داروں نے ملبوسات کے شائقین کی بہتر خدمت کا عزم کیا ہے اور امید ہے کہ ایک مرتبہ پہنچنے کے بعد بار بار خریداری کا جذبہ پیدا ہوگا۔