سدارامیا اور شیوکمار کی دیوے گوڑا کو90 ویں سالگرہ پر مبارکباد

   

بنگلورو۔ کرناٹک کے نامزد چیف منسٹر سدارامیا اور نائب چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کو جمعرات کو ان کی 90 ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔سابق وزیر اعظم اور جنتا دل کے سینئر لیڈر ایچ ڈی دیوے گوڑا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ قائدین نے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی خواہش ظاہر کی۔ وہ کنڑیگاوں کے مفادات اور ہماری زمین، پانی اور زبان کے تحفظ کے لیے ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔ سدارامیا اور شیوکمار نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور سینئر لیڈر ایچ ڈی دیوے گوڑا کے قومی اور ریاستی سیاست میں قدم ہمارے لیے ایک تحریک ہیں۔ خدا انہیں صحت اور عمر عطا کرے۔