سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کی ایک عدالت میں ہوئی شادی۔ رپورٹس

,

   

شہناز گل او رسدھارتھ شکلا دونوں بگ باس سیزن13میں اپنی پیاری اور رومانٹک کمیسٹری کی وجہہ سے شائقین کی پسند بن گئے تھے


ممبئی۔بگ باس سیزن13کے فاتح سدھارتھ شکلا اور ’پنجاب کی کیٹرینہ‘ شہناز گل انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسندیدہ معاشقی کے افواہوں پر مشتمل جوڑوں میں سے ایک ہیں۔

شہناز گل او رسدھارتھ شکلا دونوں بگ باس سیزن13میں اپنی پیاری اور رومانٹک کمیسٹری کی وجہہ سے شائقین کی پسند بن گئے تھے۔

پھر اس کے بعد سے سدھارتھ شکلا او رشہناز گل کے مداح اس دن کا انتظار کررہے تھے کہ جب یہ جوڑا جو ”سڈناز‘ کے نام سے بھی مقبول ہے کب اپنے رشتے کو تسلیم کرے گا اور آخر کار وہ شادی کرلیں گے۔

اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ انتظار ختم ہوگیاہے۔ فلمی بیٹ کی رپورٹ کے بموجب سدھارتھ شکلا اورشہناز گل نے 2020کے آخر میں ایک عدالت کے اندر شادی کرلی ہے روایتی رسم ابھی ہونا باقی ہے۔

اگر ان خبروں پر یقین کریں تو مذکورہ جوڑا کبھی اپنی محبت اور تعلقات پر کھل نہیں پایاتھا‘ وہ چاہتا ہے کہ اپنے کیریر کی فکر میں شادی کو چھپا کررکھا جائے۔۔

تاہم شادی کے سڈناز اور ان کے گھروالو ں یا پھر ٹیم کی جانب سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے

حالیہ دنوں میں شہناز گل کے مادحوں کو ان کے فون کے وال پیپر کی جھلیاں ملک گئی تھیں جس میں وہ سدھارتھ شکلا کے ساتھ تصویر میں دیکھائی دے رہی ہے۔

انٹرنٹ پر اس تصویر میں تہلکہ مچادیا اورسڈناز کے مداحوں نے شہناز گل کے دل کو چھولینے والے اشارے کی تعریفیں کی تھیں۔

چند دن قبل شہناز نے اپنی سالگرہ منائی ہے۔

وہ فیملی اور سدھارتھ شکلا کے ساتھ دیکھی گئی

لاک ڈاؤن کے دوران سدھارتھ شکلا اور شہناز گل نے چند ایک میوزک ویڈیوز بنائی ہے۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے ”شونا“ نمبر بنایاہے۔

دیگر ویڈیوز میں ”بھولا دونگا“ نے یوٹیوب پر کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔ دریں اثناء شہناز نے گلوکار اداکار دلجیت دوسانحہ کے ساتھ ایک فلم سائن کی ہے