سدھارتھ کوٹیم میں جگہ ملنے کی امید

   

نئی دہلی : پنجاب کے فاسٹ بولرسدھارتھ کول کو امید ہے کہ انہیں ہندوستان کے آئندہ سری لنکا دورے میںہندوستانی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔ ہندوستان کے لئے تین ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے سدھارتھ آج 31 سال کے ہوگئے ہیں ۔گھریلو کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سدھارتھ ٹیم میں اپنی واپسی کا انتظار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹیم کے سری لنکا دورے میں انہیں ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے ۔ ویسے یہ سلیکٹروں میں منحصر ہے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں۔ ہندوستان کی سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز13 ،16 ،19 جولائی کو ہوگی جبکہ ٹی20 میچ 22 ، 24 ، 27 جولائی کو ہوں گے ۔