سدھو کو 1988 ء کے سڑک پر لڑائی کے کیس میں ایک سال کی سزا

,

   

نئی دہلی : سابق ہندوستانی بلے باز نوجوت سنگھ سدھو کو سپریم کورٹ نے ایک سال کی سزا سنائی ہے ۔یہ سزا انہیں سنہ 1988 سے متعلق ایک معاملے میں سنائی گئی ہے ، جس میں گرونام سنگھ نامی ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔ سپریم کورٹ اس کیس کا جائزہ لے رہی تھی۔ جسٹس اے ایم کھانولکر اور سنجے کشن کول کی دو ججوں کی بنچ نے جمعرات کو اس فیصلے کا اعلان کیا، جو 2018 سے اپنے ہی حکم کا جائزہ لے رہے تھے ، جہاں عدالت نے سدھو کی سزا کو تین سال کی قید سے کم کر کے ایک ہزار روپے جرمانہ کر دیا تھا۔عدالت نے جمعہ کو کہا، ‘‘ہم نے سزا کے معاملے پرجائزہ درخواست کی اجازت دی ہے ۔ جرمانے کے علاوہ، ہم مدعا علیہ 1 (سدھو) کو ایک سال قید کی سزا بھی سناتے ہیں۔