ڈاکٹرس نے ڈائٹ پلان کے دعویٰ کی تردید کردی
چندی گڑھ :مشہور کرکٹر وسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نے صرف 40 دن میں کینسر کو شکست دی ہے؟ سیاستدان نے ڈائٹ پلان بتادیا جس کی وجہ سے کینسر کو شکست دینا آسان ہوگیا۔سابق کرکٹر، سیاستدان اور شوبز سیلیبریٹی نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے کینسر کو شکست دے دی جوچوتھے اسٹیج پرتھا ۔حال ہی میں نوجوت سنگھ سدھو نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی اہلیہ اسٹیج 4 کینسر سے نجات پاچکی ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو کے مطابق انہیں ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ اہلیہ کو اسٹیج 4کینسر ہے جو ہڈیوں تک پھیل چکا تھا اور اہلیہ کے پاس صرف 5 فیصد بچنے کا امکان تھا لیکن اس کے بعد بیٹی نے تحقیق کرکے ایک غذائی پلان ترتیب دیا جس کے ذریعے اہلیہ نے 40 دنوں میں اسٹیج 4 کے کینسر کو کرشماتی طور پر شکست دے دی۔نوجوت سنگھ نے اہلیہ کا ڈائیٹ پلان بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اگر کینسر کے مریضوں کے کھانوں میں وقفہ زیادہ رکھا جائے تو مریض میں کینسر کے جراثیم خود بخود مرنے لگتے ہیں۔ماہر ڈاکٹروں نے نوجوت سنگھ سدھو کی کینسر کی خوراک سے متعلق دعوے کی تردید کی اور کہا کہ تحقیق فی الحال جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاٹا میموریل ہاسپٹل کے ڈائریکٹر سمیت 260 سے زائد ڈاکٹرس نے مشترکہ طور پر نوجوت سنگھ سدھو کے دعوے کی تردید کی۔