سدھو کی عدالت میں خودسپردگی ، جیل کو منتقلی

   

نئی دہلی: نوجوت سنگھ سدھو نے کو پنجاب کی پٹیالہ کورٹ میں سرینڈر کردیا ہے۔ سدھو کو سپریم کورٹ نے 19 مئی کو روڈ ریج معاملے میں ایک سال کی سزا سنائی تھی۔ یہ معاملہ 34 سال پرانا ہے۔ سدھو کے میڈیا مشیر سریندر دلّا نے بتایا کہ سدھو نے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے روبرو خودسپردگی اختیار کی۔ ان کی میڈیکل جانچ کی گئی اور دیگر قانونی امور انجام دیئے گئے۔ بعدازاں سدھو کو پٹیالہ سنٹرل جیل کو منتقل کردیا گیا۔ سدھو کا 27 دسمبر 1988 کو پٹیالہ میں گاڑی پارکنگ کو لیکر 65 سالہ گرنام سنگھ سے جھگڑا ہوا تھا۔ سدھو نے انہیں مکّا مارا تھا، بعد میں گرنام سنگھ کی موت ہوگئی۔ اسی معاملے میں سپریم کورٹ نے سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔